والٹن روڈ 35 فیصد مکمل، پرانا نالہ مسمار کرنے کا فیصلہ

والٹن روڈ 35 فیصد مکمل، پرانا نالہ مسمار کرنے کا فیصلہ

لاہور(اپنے سٹی رپورٹر سے)کمشنر لاہور زید بن مقصود کی زیر صدارت والٹن روڈ زیر تعمیر ترقیاتی سکیم پر پیشرفت کا جائزہ اجلاس ہوا۔ سی بی ڈی ڈائریکٹرز نے شرکت کی۔

کمشنر لاہور زید بن مقصود کا کہنا ہے کہ 4 کلومیٹر طویل 6 لینز پر مشتمل والٹن روڈ ستمبر کے اواخر تک مکمل ہوجائے گی۔والٹن روڈ 35 فیصد مکمل ہوچکی ہے۔والٹن روڈ پر 4.3 کلومیٹر ڈیپ ٹرنک ڈرین 100 فیصد مکمل ہوچکی ہے ۔کمشنر لاہور نے والٹن روڈ ٹرنک ڈرین سسٹم،فلائی اوور، ڈسپوزل سٹیشنز،رائیڈرزسیورز پر پیشرفت کا بھی جائزہ لیا،والٹن روڈ پر رائیڈر سیور کے باعث نالہ بھرنے سے گلیوں کا پانی واپس محلوں میں نہیں جائیگا۔والٹن روڈ پر یوٹیلیٹیز کیلئے انڈر گراؤنڈ ٹرنک تعمیر کی جارہی ہے۔ گرین بیلٹس بھی بنیں گی،والٹن روڈ پر دو ڈسپوزل سٹیشنز تعمیر ہورہے ہیں۔ ایک 79 فیصد اور دوسرا 95 فیصد مکمل ہوچکا ہے۔کمشنر لاہور کو والٹن روڈ پر اولڈ نالے کو مسمار کردیا جائیگا۔ ڈیپ ٹرنگ ڈرین سے گندا پانی گزرے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں