بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی خدمات کو تسلیم کرتے :گورنر

بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی خدمات کو تسلیم کرتے :گورنر

لاہور(سپیشل رپورٹر)گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان سے گورنر ہائوس لاہور میں انٹرنیشنل لائرز ایسوسی ایشن یوکے لاہور چیپٹر کے وفد نے صدر انٹرنیشنل لائرز ایسوسی ایشن عاشق علی راناکی قیادت میں ملاقات کی۔

وفد نے گورنر پنجاب کو بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے مسائل کے حل کے لیے اوورسیز ڈیسک، معمولی جرائم میں ملوث قیدیوں کے لیے مفت قانونی مدد، پنجاب کی جامعات میں قانون کے طلبہ کی ٹریننگ بارے تجاویز سے گاہ کیا۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے گورنر نے کہا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی خدمات کو تسلیم کرتے ہیں اوران کے مسائل کے فوری حل کے لیے پرعزم ہیں۔انہوں نے کہا کہ اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل کودور کرنے کے لیے گورنر ہائوس میں اوورسیز ڈیسک کی تجویز پر سنجیدگی سے غور کیا جا رہا ہے۔ گورنرپنجاب نے اوورسیز پاکستانیوں کے لئے انٹرنیشنل لائرز ایسوسی ایشن لاہور چیپٹر کی کاوشوں اور سفارشات کو سراہا۔ یہ امر قابل ستائش ہے کہ مشکل کی ہر گھڑی میں اوورسیز پاکستانیوں نے ہمیشہ اپنے ہم وطنوں کی بڑھ چڑھ کر مدد کی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں