ٹریفک کا دباؤ کم کرنے کیلئے سٹڈی کرانے کی اجازت طلب

ٹریفک کا دباؤ کم کرنے کیلئے  سٹڈی کرانے کی اجازت طلب

لاہور (سٹاف رپورٹر سے )شہر سے ٹریفک کا دباؤ کم کرنے کے لیے سٹڈی کرانے کی اجازت طلب کر لی گئی۔

 پنجاب حکومت سے شہر لاہور میں نیا ماس ٹرانزٹ سسٹم بچھانے کے لیے بجٹ جاری کرنے کی استدعا کی گئی ہے ، مالی سال 2024-25 میں نیا ماس ٹرانزٹ سسٹم بچھانے کے لیے سٹڈی کی جائے گی، لاہور کے ماس ٹرانزٹ سسٹم کے لیے انٹرنیشنل کنسلٹنٹ کی مدد لی جائے گی، نیا ماس ٹرانزٹ سسٹم کی سٹڈی کے لیے 50 کروڑ روپے کا بجٹ مختص کیے گئے تھے ، نئی میٹرو لائنز بلیو لائن اور پرپل لائن بچھانے کے لیے کنسلٹنٹ سے سٹڈی کرائی جائے گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں