محکمہ بلدیات کا 402یونین کونسلز پر مشتمل لاہور کا نیا نقشہ تیار
لاہور ( اپنے سٹی رپورٹر سے )محکمہ بلدیات پنجاب نے 402یونین کونسلز پر مشتمل لاہور کا نیا نقشہ تیار کر لیا ۔ذرائع کے مطابق بلدیاتی آرڈیننس 2024کی منظوری آئندہ دس روز میں ہونے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق لاہور کا نیا نقشہ کو پانچ رنگوں کی لائنوں سے باؤنڈری وال کو نمایاں کیا گیا،نیا نقشہ بلدیاتی ایکٹ 2024 کے مطابق بنایا گیا، ذرائع کے مطابق 8سال بعد لاہور کے نئے نقشہ میں 128نئی یونین کونسلز شامل کر لی گئیں ۔لاہور کا نیا نقشہ پانچ حصوں پر مشتمل ہے ۔ پرانا نقشہ 274یونین کونسلز اور نیا 402یونین کونسلز پر مشتمل ہے ۔ تحصیل سٹی میں 146یونین کونسلز پر مشتمل ہے ۔تحصیل شالیمار 147سے 238یونین کونسلز پر مشتمل ہے ،تحصیل کینٹ 239سے 260یونین کونسلز پر مشتمل ہے ،تحصیل ماڈل ٹاؤن 261سے 368یونین کونسلز پر مشتمل ہے ۔ تحصیل رائیونڈ 369سے 402یونین کونسلز پرمشتمل ہے ۔ نقشہ میں میٹروپولیٹن کارپوریشن میں چیف آفس یونٹس رائیونڈ اور کاہنہ بھی شامل ہیں۔لاہور کے نقشے کی منظوری وزیر اعلیٰ پنجاب کی منظوری سے مشروط ہے ۔
ؤ