فوڈ ایشیا ایکسپو2024:خوراک بزنس سہولت سنٹر کا افتتاح
لاہور(سیاسی نمائندہ)فوڈ ایشیا ایکسپو 2024 ایکسپو سنٹر جوہر ٹاؤن میں پنجاب فوڈ اتھارٹی کے زیر انتظام انعقاد ہوا۔وزیر خوراک پنجاب بلال یاسین نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔وزیر خوراک نے فوڈ بزنس سہولت سنٹر کا افتتاح کیا۔
فوڈ ایکسپو میں مختلف سٹالز کا دورہ کے بعد بلال یاسین کا پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ اس پروگرام کا مقصد شہریوں کو بہترین فوڈ فراہم کرنا اور اس حوالے سے آگاہی فراہم کرنا ہے ۔روٹی کو مزید سستا کریں گے اور آپ دیکھیں گے کہ یہ چند دنوں میں ہونے جا رہی ہے ۔