ویٹرنری یونیورسٹی :ٹریفک قواعد وضوابط بارے آگاہی سیمینار
لاہور(ایجوکیشن رپورٹر) یونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈاینیمل سائنسز لاہور کے ڈائریکٹو ریٹ سٹو ڈنٹس افیئرز نے سٹی ٹریفک پولیس لاہور کے با ہمی اشتراک سے گزشتہ روزروڈ سیفٹی اور ٹریفک کے قوا عدو ضوابط کے مو ضو ع پر آ گاہی سیمینار کا ا نعقاد کیا۔
جس کی مشترکہ صدارت وا ئس چا نسلر محمد یونس اور چیف ٹریفک آفیسر لاہور عمارہ اطہرنے کی جبکہ دیگر اہم شخصیات میں ڈین فیکلٹی آف ویٹر نری سائنس انیلہ ضمیر درا نی، ڈی ایس پی انچارج ایجو کیشن فہمیدہ ذیشان اور ایجو کیشن آفیسر محمد عا مر، ڈائریکٹر سٹو ڈنٹس افیئرز ڈاکٹر محمد اسد علی کے علا وہ سٹی ٹریفک پولیس لاہورکے آ فیشلز،فیکلٹی ممبرا ن اور طلباو طالبات کی بڑی تعدادنے شر کت کی۔