نیوٹیک کا غیر مجاز اداروں کے ڈپلوماز کی تصدیق سے انکار
لاہور(ایجوکیشن رپورٹر)نیوٹیک نے غیر مجاز اداروں کے ڈپلوماز کی تصدیق سے انکار کردیا۔ تفصیل کے مطابق غیر قانونی ڈپلومہ کر انے والے ادارے طلبہ کو لوٹنے لگے۔
نیوٹیک نے غیر قانونی ڈپلومہ کر انے والوں کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کرلیا۔نیوٹیک نے مجاز کونسلز کی فہرست بھی جاری کردی۔13 کونسلز کے علاوہ کوئی اور ڈپلومہ کر انے کا مجاز نہیں ۔نیوٹیک کی جانب سے جاری مراسلے میں کہا گیا ہے کہ ان کونسلز کے علاوہ ڈپلومہ کر انے والوں کے ڈپلوماز کی تصدیق نہیں کی جائے گی۔