جنرل ہسپتال میں ’’ہم سب کا پیارا پاکستان‘‘ سیمینار

 جنرل ہسپتال میں ’’ہم سب کا پیارا پاکستان‘‘ سیمینار

لاہور(اپنے سٹاف رپورٹر سے)پرنسپل پوسٹ گریجوایٹ میڈیکل انسٹی ٹیوٹ پروفیسر ڈاکٹر محمد الفرید ظفر نے کہا قوم کی اجتماعی ذمہ داری ہے کہ ملک کی ترقی، خوشحالی اور استحکام کے لئے اپنی اپنی فیلڈ میں محنت، لگن اور ایمانداری کے ساتھ ذمہ داریاں پوری کریں۔

ان خیالات کا انہوں نے جنرل ہسپتال میں یوم آزادی کے سلسلے میں ہم سب کا پیارا پاکستان کے عنوان سے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ تقریب میں ایم ایس ڈاکٹر فریاد حسین، زمرد خورشید، روبینہ انعام، ڈاکٹر حسیب تھند سمیت ہیلتھ پروفیشنلز بڑی تعداد میں موجود تھے۔ پروفیسر الفرید ظفر کا مزید کہنا تھا پاکستان کی نصف آبادی نوجوانوں پر مشتمل ہے لہذا ضرورت اس امر کی ہے کہ اس قیمتی اثاثے اور قوت کی مربوط طریقے سے درست سمت میں رہنمائی کی جائے۔ دیگر مقررین نے کہا آزاد ملک ہی کسی قوم کی پہچان ہوتے ہیں جس پر قوم فخر کرتی ہے۔ تقریب کے اختتام پر جشن آزادی کا کیک کاٹا گیا اور دعا کی گئی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں