وفاقی محتسب سیکرٹریٹ میں 118012 شکایات کا فیصلہ

 وفاقی محتسب سیکرٹریٹ میں 118012 شکایات کا فیصلہ

لاہور(ایجوکیشن رپورٹر)وفاقی محتسب اعجاز احمد قریشی نے اپنے ادارے کے انویسٹی گیشن افسروں اور وفاقی سرکاری اداروں کے سربراہوں کو ہدایت کی ہے کہ۔۔۔

 وہ وفاقی محتسب کے فیصلوں پر عملدرآمد کو کم سے کم وقت میں یقینی بنانے کیلئے اقدامات کریں، فیصلوں پر عملدرآمد میں تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی۔ وفاقی محتسب سیکرٹریٹ میں جولائی 2024 تک 120158 شکایات رجسٹرڈ ہوئی ہیں جو کہ پچھلے سال کے مقابلہ میں 13 فیصد زیادہ ہیں، 31 جولائی تک 118012 شکایات کا فیصلہ ہو چکا ہے جو کہ پچھلے سال سے 8 فیصد زیادہ ہیں اور 90 فیصد شکایات پر مختلف سرکاری وفاقی اداروں نے عملدرآمد بھی کر دیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں