ایک چھٹی باقی رہ گئی ،سکولوں کو نان سیلری بجٹ نہ ملا

ایک چھٹی باقی رہ گئی ،سکولوں کو نان سیلری بجٹ نہ ملا

لاہور(عاطف پرویز سے)سکول کھلنے ایک دن رے گیا مگر سکولوں کو نان سیلری بجٹ نہ ملا۔ سکول سربراہوں کو انتظامات کرنے میں مشکلات کا سامنا۔

بعض سکولوں میں یوٹیلیٹی بلز جمع نہ ہونے کی وجہ سے کنکشن منقطع ہونے کا خدشہ پیدا ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق لاہور سمیت 36 ایجوکیشن اتھارٹیز کے لیے تین ارب روپے کے فنڈز جاری ہونے ہیں ۔وزیر تعلیم کی جانب سے اعلان کیا گیا تھا سکولوں کو روز مرہ کے اخراجات اور بلوں کی ادائیگی کے لیے دیے جانے والے نان سیلری بجٹ کو دو ملین تک لیکر جائیں گے مگر اس مالی سال میں این ایس بی کی مد میں دیئے جانے والے بجٹ میں کوئی خاطر خواہ اضافہ نہیں کیا گیا ۔محکمہ سکول ایجوکیشن کے حکام کا کہنا ہے کہ جلد این ایس بی جاری کیا جائے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں