لیڈی ایچی سن ہسپتال میں 14 اگست کے حوالے سے تقریب
لاہور(اپنے سٹاف رپورٹر سے)لیڈی ایچی سن ہسپتال میں 14 اگست کے حوالے سے تقریب کا انعقاد کیا گیا۔۔۔
جس میں مہمان خصوصی وائس چانسلر کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر محمود ایاز اور ایم ایس پروفیسر ناصر چودھری نے پرچم کشائی کی اور پاکستان کی سالگرہ کا کیک کاٹا۔اس کے ساتھ وزیر اعلیٰ پنجاب کے ویژن کلین اینڈ گرین میم کے حوالے سے پودا بھی لگایا گیا۔ پارلیمنٹریز، پروفیسرز، ڈاکٹرز، نرس گ سٹاف سمیت عملے نے شرکت کی۔وائس چانسلر اور ایم ایس کی جانب سے مریضوں میں مٹھائی بھی تقسیم کی گئی۔