1ماہ میں لیسکو کے سسٹم سے 74 کروڑ یونٹ غائب

1ماہ میں لیسکو کے سسٹم سے 74 کروڑ یونٹ غائب

لاہور(رانا فہد امین سے) ایف آئی اے ، پولیس اور لیسکو کی بجلی چوروں کے خلاف کارروائیاں بے سود،روزانہ کی بنیاد پر کارروائیوں کے باوجود بجلی چوری پر قابو نہ پایا جاسکا۔۔۔

بجلی چوروں نے تحقیقاتی ادارے اور لیسکو کی سپیشل ٹیموں کو بھی مات دے دی، ذرائع کے مطابق ایف آئی اے بھی بجلی چوری روکنے میں ناکام ہوگئی ،بجلی چور ہر ماہ کروڑوں روپے کی بجلی چوری کرکے حکومتی خزانے کو نقصان پہنچانے لگے ،ایف آئی اے کی کارروائیاں بھی زبانی جمع خرچ ثابت، لیسکو ریجن میں روزانہ کی بنیاد پر 450، سے 500 بجلی چور پکڑے جارہے ہیں، اتنی بڑی تعداد میں چوری پکڑی جانا بھی ایف آئی اے اور لیسکو کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے، بجلی چوری پر قابو نہ پانے سے لیسکو کے لاسز ایک بار پھر بڑھ گئے ،گزشتہ ماہ لیسکو کے سسٹم سے 74 کروڑ سے زائد یونٹس غائب ہوگئے ،لیسکو کی مختلف ڈویژنز کے لاسز 22 سے 60 فیصد تک بڑھے ،ایف آئی اے بجلی چوروں کے خلاف خود کارروائی کرنے کی بجائے لیسکو کارروائی ہی اپنے کھاتے میں ڈال لیتی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں