پیپلز پارٹی کو اپنی تھڑا سیاست پر واپس جانا پڑے گا:مقررین
لاہور(سپیشل رپورٹر)پاکستان پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے جنرل سیکرٹری سید حسن مرتضیٰ نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کو اپنی تھڑا سیاست پر واپس جانا پڑے گا۔
وہ پیپلز پارٹی کلچرل ونگ کے زیر اہتمام پاکستان کے 77 سالہ سیاسی و معاشی سفر کے موضوع پر منعقدہ مذاکرے سے بطور مہمان خصوصی خطاب کر رہے تھے ۔حسن مرتضیٰ نے کہا کہ پیپلز پارٹی مضبوط ہو گی تو عوام کے مسائل حل ہونگے ،سیکرٹری اطلاعات شہزاد سعید چیمہ نے کہاکہ77برس کی جمع تفریق کے باوجود آج بھی آزاد مملکت ہونے پر پوری قوم کو مبارکباد دیتے ہیں۔رانا اکرام ربانی نے کہا کہ خود مختاری کے بغیر کوئی آزادی نہیں ہوتی۔افنان صادق لون، چودھری اختر،میاں ایوب،شاہدہ جبیں، یاسر بارا اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی ہی اس ملک کو متحد رکھ کے آگے لے جا سکتی ہے۔