محکمہ خزانہ: پی ایچ اے کو 56 کروڑ روپے جاری

محکمہ خزانہ: پی ایچ اے کو 56 کروڑ روپے جاری

لاہور (سٹاف رپورٹر سے) محکمہ خزانہ نے پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی لاہور کو 56 کروڑ روپے جاری کر دئیے۔ تنخواہوں اور آپریشنل اخراجات کے لئے بجٹ جاری کیا گیا۔

محکمہ خزانہ کے مطابق لاہور کے تمام کاموں کے لئے بھی پی ایچ اے یہ بجٹ خرچ کر سکے گا ۔محکمہ خزانہ نے باغ جناح کے آپریشنل اخراجات کے لئے 5 کروڑ 70 لاکھ روپے جاری کئے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں