پی یو جے دستور کے انتخابات، صابر اعوان صدر، رحمان بھٹہ سیکرٹری منتخب

پی یو جے دستور کے انتخابات، صابر اعوان صدر، رحمان بھٹہ سیکرٹری منتخب

لاہور(اپنے سٹاف رپورٹر سے)پنجاب یونین آف جرنلسٹس(دستور)کے سالانہ انتخابات ہوئے، جن میں صابر اعوان صدر، شہزادہ خالد سینئر نائب صدر، احسان بھٹی نائب صدر۔۔۔

 میاں علی افضل نائب صدر ،محمد رحمان بھٹہ جنرل سیکرٹری، طارق جمال فنانس سیکرٹری، عباداللہ بابر بٹ جوائنٹ سیکرٹری ،خواجہ سرمد فرخ جوائنٹ سیکرٹری اورجاوید حاکم جوائنٹ سیکرٹری کامیاب قرار پائے ہیں جبکہ مجلس عاملہ کی نشستوں پر کامیاب ہونے والے 9 امیدواروں میں آصف باجوہ،سلمان چودھری ،حسیب رشید،عابد منظور، میاں محمد نعیم ،فاروق شہزاد،تنویر احمدملک،ضیاء اللہ قصوری،عدیل مصطفی بھی شامل ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں