عالمی میڈیکل ٹیچرز کا جنرل ہسپتال کا دورہ، سہولتوں کا جائزہ

عالمی میڈیکل ٹیچرز کا جنرل ہسپتال کا دورہ، سہولتوں کا جائزہ

لاہور (اپنے سٹاف رپورٹر سے) رائل کالج آف فزیشنز گلاسگو کی سابق صدر ڈاکٹر سارہ کلارک کی قیادت میں بین الاقوامی میڈیکل ٹیچرز نے لاہور جنرل ہسپتال کا دورہ کیا۔۔۔

 وہاں مریضوں کو دی جانے والی سہولتوں پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے اُن سے اپنے تجربات کی روشنی میں مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا۔ پرنسپل الفرید ظفر نے غیر ملکی ڈاکٹرز کو بریفنگ دی۔ وفد میں  ڈاکٹر سیبا سٹین الیگزینڈر، ڈاکٹر اسد رحیم اور ڈاکٹر جاوید اے کیانی شامل تھے۔ ڈاکٹر سارہ کلارک نے پی جی ایم آئی کی اکیڈمک کونسل کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے اپنے ہر ممکن تعاون کا یقین دلاتے ہوئے کہا کہ وہ اور اُن کی ٹیم اس ادارے کی معاونت کے لئے ہمہ وقت حاضر ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں