گرینڈ ٹیچرز الائنس کاجلسہ، آج سے تعلیمی بائیکاٹ کا اعلان

گرینڈ ٹیچرز الائنس کاجلسہ، آج سے تعلیمی بائیکاٹ کا اعلان

لاہور(ایجوکیشن رپورٹر،اپنے کامرس رپورٹر سے)گرینڈ ٹیچرز الائنس پنجاب نے لاہور میں بڑا احتجاجی جلسہ کیا جس میں پنجاب بھر سے ہزاروں اساتذہ کرام نے شرکت کی۔

 اساتذہ نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اور بینر اٹھا رکھے تھے ۔ الائنس نے آئندہ کے لائحہ عمل کا بھی اعلان کر دیا۔ آج سے پنجاب بھر کے تمام اضلاع میں تعلیمی بائیکاٹ شروع ہوگا۔ اساتذہ سکولوں میں جائیں لیکن کلاسز نہیں ہوں گی۔ اگلے مرحلے میں سکولوں کی تالہ بندی بھی ہوگی اور دوبارہ لاہور کا رخ ہو گا۔ مطالبات کی منظوری تک واپسی نہیں ہو گی۔دریں اثنا مہنگائی، بیروزگاری، بجلی کے بھاری بلوں اور سینکڑوں ٹی ایل اے ملازمین کو ملازمت سے نکالنے کے خلاف ریلوے پریم یونین نے ڈی ایس آفس کے سامنے احتجاج کیا ۔ صدر ریلوے پریم یونین شیخ محمد انور اور صدر لاہور ڈویژن فیاض احمد شہزاد کا کہنا تھا کہ ریلوے انتظامیہ بیروزگاری ختم کرنے کے بجائے اس میں اضافہ کررہی ہے ۔ دریں اثنا آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن لاہور ڈویژن کے زیر اہتمام سول سیکرٹریٹ کے باہر سرکاری ملازمین نے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ ملازمین حکومت مخالف نعرے بازی کرتے رہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں