زیرو سکول ٹیچر کو اپناتبادلہ گھر کے قریب کرانیکی اجازت

زیرو سکول ٹیچر کو اپناتبادلہ گھر کے قریب کرانیکی اجازت

لاہور(ایجوکیشن رپورٹر)ایک ہی سٹیشن پر دس،دس سال سے تبادلوں کی اجازت نہ ملنے والے اساتذہ کی سنی گئی،سکولوں میں تعینات سنگل و ڈبل ٹیچر کے ساتھ زیرو سکول ٹیچر بھی اپنا تبادلہ گھر کے قریب کراسکیں گے۔۔۔

زیرو ٹیچر والے سکولز میں قریبی سکولز سے عارضی طور پر اساتذہ تعینات ہیں۔ زیرو ٹیچر والے سکولوں میں عرصہ دراز سے قریبی سکولوں سے عارضی طور پر اساتذہ تعینات ہیں۔ سکول میں سنگل یا ڈبل ٹیچر ہونے کی وجہ سے انہیں تبادلوں کی اجازت نہیں دی جاتی تھی۔ ذرائع کے مطابق تبادلوں کی اجازت نہ ملنے کے باعث اساتذہ ایک ہی سکول میں دس، دس سال سے فرائض سرانجام دینے پر مجبور تھے ۔صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کا کہنا ہے کہ ایک ماہ تک اساتذہ کی ریشنلائزیشن کا عمل مکمل کرلیا جائے گا۔ریشنلائزیشن کے بعد سنگل اور ڈبل ٹیچر کو بھی تبادلوں کا حق دیا جائے گا۔انہوں نے بتایا کہ زیرو ٹیچر سکول میں بھی تعینات عارضی اساتذہ بھی اپنے گھر کے قریب تبادلے کراسکیں گے ۔اس سے قبل زیرو سکول ٹیچر زکو بھی عرصہ دراز سے تبادلوں کی اجازت نہیں مل رہی تھی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں