14 انسداد سموگ پوائنٹس پر نان ٹیکنیکل ملازمین تعینات

14 انسداد سموگ پوائنٹس پر نان ٹیکنیکل ملازمین تعینات

لاہور(اپنے سٹی رپورٹر سے)شہر میں لگنے والے 14 اینٹی سموگ کیمپس نائب قاصد، فائر میں، جونیئر کلرک، گینگ مین، ہیلپر اور ٹیوب ویل آپریٹر کے حوالے کر دیئے گئے۔

 ڈائریکٹر ایڈمن کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن میں فوکل پرسن زونل افسران کو نامزد کیا گیا۔نوٹیفکیشن کے مطابق لوئر مال ، داتا دربار سموگ کیمپ گینگ مین اور جونیئر کلرک کے حوالے کئے گئے ۔ اہم ترین پوائٹ اردو بازار نائب قاصد اور انفورسمنٹ انسپکٹر کے سپرد ،اقبال ٹاؤن ، سبزی منڈی ہیلپر اور انفورسمنٹ انسپکٹر کے حوالے کر دیا گیا۔ ترجمان کمشنر آفس کے مطابق پائلٹ پراجیکٹ کے طور پر شہر کے 14پوائنٹس میں ایم سی ایل اور ٹریفک پولیس کے اہلکارڈیوٹی کریں گے ،ان کی کارکردگی کو اچانک اور متفرق طریقے سے مانیٹر کیا جائیگا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں