واسا کے 20 جنریٹرز سے مبینہ ڈیزل چوری کا انکشاف

واسا کے 20 جنریٹرز سے مبینہ ڈیزل چوری کا انکشاف

لاہور(سٹاف رپورٹر سے)واسا کے جنریٹرز سے مبینہ طور پر ڈیزل چوری ہونے کا انکشاف ہوا ہے، واسا عملہ مبینہ ساز باز کرکے واسا کے جنریٹرز سے ڈیزل چوری کرنے میں ملوث نکلا۔۔۔

 واسا کے 20 سے زائد ڈسپوزل و لفٹ سٹیشن پر نصب شدہ جنریٹرز میں ہیر پھیر کی گئی، واسا انتظامیہ نے جنریٹرز کی مانیٹرنگ کے لیے کبھی کوئی میکنزم ہی نہیں بنایا۔ تفصیلات کے مطابق جنریٹرز کے پارٹس بھی فروخت کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے، واسا انتظامیہ نے جنریٹرز کی مانیٹرنگ کے لیے کبھی کوئی میکنزم ہی نہیں بنایا، واسا کا عملہ مینول رجسٹر پر ہی جنریٹرز کے استعمال کی انٹری کر دیتا ہے، آڈیٹر کی جانب سے مبینہ طور پر فیول کے استعمال پر اعتراضات اٹھائے گئے، واسا انتظامیہ نے ایک بار پھر جنریٹرز کی چیکنگ کا نظام وضع کرنے کا فیصلہ کرلیا، واسا لاہور میں جنریٹرز مانیٹرنگ سسٹم کے لیے کمپنیوں سے تفصیلات طلب کر لی گئیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں