ٹریفک مسائل کا حل، ماس ٹرانزٹ سسٹم کی توسیع کا منصوبہ

ٹریفک مسائل کا حل، ماس ٹرانزٹ سسٹم کی توسیع کا منصوبہ

لاہور (شیخ زین العابدین) صوبائی دارالحکومت میں ٹریفک مسائل کے حل کے لئے ماس ٹرانزٹ سسٹم کی توسیع کا فیصلہ کر لیا گیا۔

ماس ٹرانزٹ اتھارٹی نے گرین اور اورنج لائن کے بعد مزید دو لین بنانے کی فزیبلٹی رپورٹ تیار کرلی۔ مجموعی طور پر ماس ٹرانزٹ سسٹم 97.1کلومیٹر طویل ہوگا۔ بلیو لائن 24 ،پرپل لائن 19کلومیٹر تعمیر کرنے کی تجویزدی گئی۔ ایل ڈی اے نے ماس ٹرانزٹ توسیع کی تجاویز اور پی سی ون حکومت پنجاب کو ارسال کر دئیے۔ تعمیر کیلئے عالمی اداروں سے رابطہ کیا جائے گا ۔ بلیو لائن 20 کلومیٹر ایلی ویٹیڈ اور 4 کلومیٹر انڈر گراؤنڈ جبکہ جوہر ٹاؤن ،گلبرگ ،شمع قرطبہ اور جناح ہال تک تعمیر کرنے کی تجویز دی گئی۔ 17 ایلی ویٹیڈ ، 3 انڈر گراؤنڈ سٹیشن تجویز کئے گئے۔ پرپل لائن 15.6 کلومیٹر ایلی ویٹیڈ اور 3.4 کلومیٹر انڈر گراؤنڈ تجویز کی گئی،اس پر 10 ایلی ویٹیڈ اور 4 انڈر گراؤنڈ سٹیشن تجویز کئے گئے ۔ پرپل لائن داتا دربار سے علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیر پورٹ تک تعمیر کرنے کی تجویز دی گئی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں