خاتون سے اجتماعی زیادتی، 3 ملزم گرفتار

خاتون سے اجتماعی زیادتی، 3 ملزم گرفتار

لاہور(کرائم رپورٹر)خاتون سے اجتماعی زیادتی کے واقعے میں ملوث 3 ملزموں کو گرفتار کرلیا گیا۔ پولیس ترجمان کے مطابق اجتماعی زیادتی کا واقعہ روڑا گاؤں میں پیش آیا۔

 چوکی لکھوکی پولیس نے اجتماعی زیادتی میں ملوث 3 ملزموں کو ہیئر اور روڑا گاؤں سے حراست میں لیا گیا،شناخت افضال، امانت اور ذوالفقار کے نام سے ہوئی۔ایس پی ماڈل ٹاؤن کے مطابق ملزم افضال نے متاثرہ خاتون کو اس کا ماموں بن کر گھر سے باہربلایا۔ خاتون کے گھر سے نکلتے ہی ملزم زبردستی اسے قریبی کھیت میں لے گیا جہاں اس کے 2ساتھی چھپے ہوئے تھے ۔ تینوں خاتون کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد فرار ہوگئے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں