غازی آباد:پسند کی شادی کے تنازع پر فائرنگ، خاتون زخمی

 غازی آباد:پسند کی شادی کے تنازع پر فائرنگ، خاتون زخمی

لاہور(کرائم رپورٹر)غازی آباد کے علاقہ میں پسند کی شادی کے تنازع پر فائرنگ کے نتیجے میں خاتون زخمی ہوگئی جبکہ ملزم موقع سے فرار ہوگئے، پولیس نے زخمی خاتون کو ہسپتال منتقل کردیا۔

رضیہ کے بھانجے فخر نے حیدر شاہ نامی رشتہ دار کی بہن سے خفیہ نکاح کیا اور لڑکی کو ساتھ لے گیا جس کی رنجش میں حیدر شاہ، دستگیر بٹ، محسن وغیرہ رضیہ کے گھر آئے اور اس کی ٹانگوں پر فائر مار کر زخمی کر دیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں