447افراد بجلی چوری میں ملوث، 24 گرفتار

 447افراد بجلی چوری میں ملوث، 24 گرفتار

لاہور(اپنے کامرس رپورٹر سے)لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی کی جانب سے بجلی چوروں کے خلاف آپریشن جاری رہا، 24 گھنٹوں کے دوران 24 ملزم گرفتار۔۔۔

 جبکہ مجموعی طور پر 447 بجلی چوری میں ملوث پائے گئے، جن میں سے 133 کے خلاف مقدمات درج کرلئے گئے۔ پکڑے جانے والے کنکشنز میں 7 کمرشل،3زرعی اور 434 ڈومیسٹک تھے۔تمام کنکشنز منقطع کرکے ان کو 3 لاکھ 85 ہزار 948 یونٹ ڈی ٹیکشن بل کی مد میں چارج کئے گئے جن کی مالیت1 کروڑ 49 لاکھ 55 ہزار47 روپے ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں