118مرتبہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی، گاڑی مالک کو 83 ہزار 650 روپے جرمانہ

 118مرتبہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی، گاڑی مالک  کو 83 ہزار 650 روپے جرمانہ

لاہور (کرائم رپورٹر) ٹریفک قوانین کی مسلسل خلاف ورزیوں پر گاڑی مالک کو 83 ہزار 659 روپے جرمانہ کر دیا گیا۔

ترجمان ٹریفک پولیس کے مطابق گاڑی مالک نے 118 مرتبہ ٹریفک رولز کی پروا نہ کی اور خلاف ورزیاں کرتا رہا۔ گاڑی مالک نے 99مرتبہ ٹریفک سگنل توڑا، 8مرتبہ اوورسپیڈنگ کا مظاہرہ کیا۔ 10مرتبہ لین لائن زیبرا کراسنگ اور 1مرتبہ غلط یوٹرن لیا۔ گڑھی شاہو کے علاقے میں گاڑی پکڑ کر بند کر دی گئی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں