پنجاب یونیورسٹی:نئے وائس چانسلر نے مختلف افسروں کو عہدے سے ہٹادیا

پنجاب یونیورسٹی:نئے وائس چانسلر نے مختلف افسروں کو عہدے سے ہٹادیا

لاہور(ایجوکیشن رپورٹر)وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی محمد علی نے مختلف افسروں کو ان کے عہدے سے ہٹادیا۔

تفصیلات کے مطابق یونیورسٹی میں صفائی ستھرائی کے ناقص انتظامات پر ریزیڈنٹ آفیسر ٹو کاشف نذیر کو عہدے سے ہٹا دیا،فیکلٹی آف ایگریکلچرل سائنسز کے ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر نسیم احمد یاسین کو آر او ٹو کا ایڈیشنل چارج سونپ دیا گیا۔ایڈیشنل رجسٹرار ایفلیئیشن حافظ عبدالقیوم کو بھی عہدے سے ہٹا دیا گیا۔حافظ عبدالقیوم کو رجسٹرار آفس رپورٹ کرنے کا حکم دیا گیا ۔ایڈیشنل رجسٹرار اکڈیمک امتیاز احمد کو ایڈیشنل رجسٹرار ایفلیئیشن تعینات کر دیا گیا۔ایڈیشنل رجسٹرار کاشف نذیر کو ایڈیشنل رجسٹرار اکڈیمک تعینات کر دیا گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں