حکومت کا ادویات مہنگی فروخت کرنے کے خلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ

حکومت کا ادویات مہنگی فروخت کرنے کے خلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ

لاہور(اپنے سٹاف رپورٹر سے)وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر صوبائی وزیر صحت خواجہ عمران نذیر نے پنجاب میں انسولین کی کمی اور۔۔۔

 دیگر ادویات کی قیمتوں میں اضافے کی رپورٹس کے حوالے سے ہنگامی اجلاس طلب کرتے ہوئے کہا کہ صوبے میں انسولین سمیت دیگر کی قلت اور انکی قیمتوں میں اضافہ کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کیا جائے گا، جس نے ادویات مہنگی فروخت کرنے کی کوشش کی وہ سخت سزا کا مستحق ہوگا۔ ادویات کی ذخیرہ اندوزی یا قیمتوں میں اضافہ ڈرگ پرائسنگ پالیسی 2018 کی خلاف ورزی ہے، اس کو ہرصورت روکا جائے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں