تقسیم نہ ہونے والے کروڑوں کے 262 لیپ ٹاپ خراب

 تقسیم نہ ہونے والے کروڑوں کے 262 لیپ ٹاپ خراب

لاہور(عمران اکبر)طلبا کو تقسیم نہ ہونے والے لیپ ٹاپ پڑے پڑے ناکارہ ہوگئے۔ دستاویزات کے مطابق لیپ ٹاپ سکیم کے سٹاک میں موجود لاکھوں مالیت کے 44 لیپ ٹاپ مکمل ڈیڈ اور کروڑوں مالیت کے 262 خراب ہوگئے جن کی مرمت درکار ہے۔

 2011 سے 17تک لیپ ٹاپ سکیم کے 4 فیز کے دوران 4لاکھ 26 ہزار 275 لیپ ٹاپ خریدے گئے ۔2018 میں پی ٹی آئی دور حکومت میں طلبا کو لیپ ٹاپ کی تقسیم پر پابندی لگائی گئی۔بعد ازاں مختلف سکیموں میں بچ جانیوالے لیپ ٹاپ مختلف اوقات میں ضرورت کے مطابق محکموں کو تقسیم کئے گئے ۔پہلے 3 فیز میں بچ جانیوالے 36 سو لیپ ٹاپ ای روزگار سنٹرز ،100 ایمرسن کالج ملتان ،8 ہزار دیہی مراکز مال ،30 ڈی پی ائی کالجز اور ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ ،2263 پبلک سیکٹر کالجز، 400 کشمیری طلبا کو دئیے گئے ۔فیز فور کے 300 لیپ ٹاپ بلتستان حکومت،250 نیشنل سکول آف پبلک پالیسی لاہور کو دئیے گئے ۔پابندی کے باوجود لیپ ٹاپ کی تقسیم کر دی گئی جب کہ جو بچ گئے وہ ناکارہ اور خراب ہوگئے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں