لاہور پھر آلودہ ترین شہر، حالات مزید بگڑنے کا اندیشہ

لاہور پھر آلودہ ترین شہر، حالات مزید بگڑنے کا اندیشہ

لاہور(سہیل احمد قیصر)صورت حال میں بہتری کے بلند بانگ حکومتی دعوؤں کے باوجود لاہور پھر دنیا کا آلودہ ترین شہر بن گیا۔

شہر کا اوسط ائیرکوالٹی انڈیکس 185 تک جا پہنچا۔ آنے والے دنوں میں صورت حال کے مزید خراب ہونے کا امکان ہے۔ تفصیل کے مطابق دعویٰ ہے کہ رواں سال سموگ کی شدت میں گزشتہ سالوں کی نسبت نمایاں کمی دیکھنے میں آئے گی لیکن زمینی حقائق کچھ اور ہی ہیں۔ گزشتہ روز سب سے زیادہ 221 اے کیوآئی گلبرگ کے علاقے میں ریکارڈ کیا گیا۔ جوہرٹاؤن 214، ڈی ایچ اے فیز 5میں ائیرکوالٹی انڈیکس 202 ریکارڈ کیا گیا۔ ماہرین کے مطابق آنے والے دنوں کے دوران صورت حال مزید بگڑنے کا خدشہ ہے۔ قرار دیا جارہا ہے کہ پبلک ٹرانسپورٹ کے بہترین خطوط پر استوار کئے بغیر صورت حال میں نمایاں بہتری کا امکان نہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں