سی بی ڈی پنجاب کے وفد کا لاہور گلوبل ویلیج کا دورہ

سی بی ڈی پنجاب کے وفد کا لاہور گلوبل ویلیج کا دورہ

لاہور(سٹاف رپورٹر سے)سی بی ڈی پنجاب کے وفد نے لاہور گلوبل ویلیج کا دورہ کیا۔ وفد نے جینسس پراپرٹیز کے اعلیٰ عہدیداروں سے ملاقات کی۔

وفد میں ڈپٹی ڈائریکٹر اربن پلاننگ ثقلین اکبر اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر ریٹیل سیلز سمیت تکنیکی ڈائریکٹوریٹ کے افسر شامل تھے ۔کنٹریکٹر نے گلوبل ویلیج میں جاری پیش رفت کے بارے میں آگاہ کیا۔لاہور گلوبل ویلیج میں کمرشل سرگرمیاں رواں سال اکتوبر کے آخر میں شروع ہوں گی ،وفد نے جاری تزئین و آرائش کے کاموں کا بھی جائزہ لیا۔ ترجمان سی بی ڈی کا کہنا ہے لاہور گلوبل ویلیج شہر کی نئی پہچان بنے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں