صوبائی وزیر صحت سے کیمسٹ کونسل وفد کی ملاقات
لاہور (ہیلتھ رپورٹر) صوبائی وزیر صحت خواجہ عمران نذیر سے پی ایم یو میں پنجاب کیمسٹ کونسل کے وفد نے ملاقات کی، قیادت صدر نثار چودھری، جنرل سیکرٹری ریاض ملک نے کی۔
نارتھ زون کے صدر مہر سجاد علی، سینئر نائب صدر نوید شیخ، نائب صدر ندیم صدیقی اور حماد شاہ بھی موجود تھے ۔ملاقات میں پنجاب کیمسٹ کونسل نے ادویات کے حوالے سے درپیش مسائل، مطالبات سے آگاہ کیا ۔وزیر صحت کی جانب سے انکے مطالبات کے حل کی یقین دہانی کرائی گئی۔ان کہنا تھا عوام کو معیاری ادویات تک رسائی انکا بنیادی حق ہے ، اس پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، صوبہ بھر میں اتائیت کے خلاف جاری مہم میں تیزی لائی جائے گی، ادویات کی مصنوعی قلت، ذخیرہ اندوزی کے خلاف پنجاب کیمسٹ کونسل محکمہ صحت سے مکمل تعاون کرے ،جان بچانی والی ادویات کی زائد قیمت پر فروخت برداشت نہیں کریں گے۔اس موقع پر چیف ڈرگ کنٹرولر اظہر جمال سلیمی بھی موجود تھے۔