لائیو سٹاک کارڈ کے لئے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط
لاہور(سٹاف رپورٹر) وزیر اعلیٰ پنجاب لائیو سٹاک کارڈ کے لئے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کرنے کی تقریب بینک آف پنجاب ہیڈ آفس لاہور میں ہوئی۔
جس کے ساتھ ہی لائیو سٹاک کارڈ کی رجسٹریشن کا آغاز ہو گیا ۔صوبائی وزیر لائیو سٹاک و زراعت سید عاشق حسین کرمانی اور پارلیمانی سیکرٹری لائیو سٹاک سردار عاصم مکین بھی اس موقع پر موجود تھے ۔ایم او یو پر سیکرٹری لائیو سٹاک پنجاب ثاقب علی عطیل اور بینک آف پنجاب کے صدر اور چیف ایگزیکٹو آفیسر ظفر مسعود نے دستخط کئے ۔