پولیس ملازمین اور اہلخانہ کے علاج کیلئے مزید 19 لاکھ روپے جاری

 پولیس ملازمین اور اہلخانہ کے علاج  کیلئے مزید 19 لاکھ روپے جاری

لاہور (کرائم رپورٹر)آئی جی پولیس نے لاہور سمیت مختلف اضلاع میں تعینات پولیس ملازمین اور انکے اہلخانہ کو علاج معالجے کیلئے مزید 19 لاکھ روپے سے زائد فنڈز جاری کر دئیے ۔

بہاولپور کے غازی کانسٹیبل محمد عدیل جمیل کو 4 لاکھ ، سب انسپکٹر ناصر اقبال کی اہلیہ کو برین ٹیومر کے علاج کیلئے 3 لاکھ،سب انسپکٹر اجمل محمود کو بیٹی کے سپائنل کارڈ پرابلم کیلئے اڑھائی لاکھ ، کانسٹیبل محمد علی خالد کو اہلیہ کی سرجری کیلئے اڑھائی لاکھ ، کانسٹیبل شاہد اقبال ، جونیئر کلرک عظمیٰ عرفان ، اے ایس آئی عباس حیدر، کانسٹیبل مزمل مشتاق ، سیف اﷲ اور طاہر محمود کو 1 لاکھ روپے فی کس دئیے گئے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں