مزدور نوجوان سیڑھیوں سے گر کر جاں بحق
کاہنہ(نمائندہ دنیا)ڈیفنس سی کے علاقہ میں 23 سالہ مزدور نوجوان سیڑھیوں سے گر کر جاں بحق ہوگیا۔
بتایا گیا ہے کہ 23 سالہ مزدور الیاس خان ڈیفنس سی میں زیر تعمیر پلازہ میں کام کررہاتھا کہ سیڑھیوں سے اترتے اچانک گر کر جان کی بازی ہار گیا، پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو تحویل میں لے کر کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔