ریلوے کوچز میں پانی بھرنے والے متعدد پمپ خراب

ریلوے کوچز میں پانی بھرنے والے متعدد پمپ خراب

لاہور (اپنے کامرس رپورٹر سے ) ریلوے حکام کی مبینہ غفلت، ریلوے سٹیشن پر آپریشنل معاملات بری طرح متاثر، انتظامیہ کی مبینہ نااہلی کی سزا مسافر بھگتنے پر مجبور، لاہور ریلوے سٹیشن پر کھلے مین ہول سے ٹریک پر گندے پانی کی بھرمار ،سٹیشن کے پلیٹ فارم نمبر 8 اور 9 پر لگی کوچز میں پانی بھرنے والے متعدد ہائیڈرولک پمپ خراب اور ناکارہ ہوگئے۔

 ذرائع کے مطابق ہائیڈرولک پمپوں کے ذریعے ٹرینوں میں پانی بھرا جاتا ہے ،کوچز کے واش رومزکی صفائی کے لئے پانی بھی یہاں سے لیا جاتا ہے ، پمپ خراب ہونے سے ٹرینوں کی بوگیوں میں دوران سفر پانی موجود نہیں ہوتا،پمپ خراب ہونے کے باعث ٹرینوں کی صفائی بھی نہ ہونے کے برابر،پلیٹ فارم نمبر 8 اور 9 کے ٹریک کے ساتھ موجود گٹروں کے ڈھکن بھی غائب ہونے کا انکشاف ہوا ہے ،گٹروں کے ڈھکن نہ ہونے سے پلیٹ فارم پر بدبو اور تعفن پھیلنے لگا ،متعلقہ انسپکٹر آف ورکس کو متعدد بار شکایات موصول ہوتی ر ہیں مگر مسئلہ حل نہ ہوا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں