ہزاروں سکولز غیررجسٹرڈ قومی خزانے کونقصان
لاہور(ایجوکیشن رپورٹر)صوبے بھر میں ہزاروں سکولز غیر رجسٹرڈ ہیں ۔ایک ماہ میں ان کا ڈیٹا جمع کیا جائے گا ۔
تفصیلات کے مطابق محکمہ سکول ایجوکیشن کی جانب سے جاری مراسلے میں کہا گیا ہے کہ غیر رجسٹرڈ نجی سکولوں کی وجہ سے ٹیکس ریونیو کی مد میں نقصان ہو رہا ہے ۔غیر رجسٹرڈ سکولوں کی وجہ سے رجسٹریشن فیس اور دیگر ٹیکس کا قومی خزانے کو نقصان ہو رہا ہے ۔محکمہ سکول ایجوکیشن نے ایجوکیشن اتھارٹیز کو ہدایت کردی ہے ۔ایک ماہ کے اندر اندر غیر رجسٹرڈ سکولوں کا ڈیٹا جمع کیا جائے ۔ محکمہ سکول ایجوکیشن غیر رجسٹرڈ سکولوں کی رجسٹریشن کو فوری مکمل کیا جائے ۔