نہم جماعت کا امتحان دینے والے طلبہ کو عمر میں 10ماہ کی رعایت

نہم جماعت کا امتحان دینے والے  طلبہ کو عمر میں 10ماہ کی رعایت

لاہور(ایجوکیشن رپورٹر )لاہور بورڈ کے تحت نہم جماعت کا امتحان دینے والے لاکھوں طلبہ کو عمر کی حد میں دس ماہ کی رعایت مل گئی۔

اس سے قبل صرف 12سال کی عمر کے طلبہ نہم میں اپنی رجسٹریشن کرانے کے اہل تھے ، گیارہ سال اور دو ماہ عمر کے طلبہ بھی اپنا داخلہ جمع کراسکیں گے ۔امیدوار 27نومبر تک اپنی رجسٹریشن بورڈ سے کراسکیں گے ۔ رجسٹریشن کیلئے فیس 2300مقرر کی گئی ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں