استحکام پاکستان پارٹی کی 31رکنی نئی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا قیام
لاہور(سیاسی نمائندہ)استحکام پاکستان پارٹی کی تنظیم نو کا سلسلہ جاری ہے اور پارٹی صدر اور وفاقی وزیر عبدالعلیم خان نے 31رکنی نئی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کی منظوری دے دی ہے جس کا پارٹی سیکرٹریٹ کی طرف سے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے ۔
اسی طرح سابق وفاقی و صوبائی وزیر سید صمصام علی بخاری کو آئی پی پی کا مرکزی سیکرٹری اطلاعات اور معروف کاروباری و سیاسی شخصیت چودھری عبدالرؤف کو سیکرٹری فنانس کی ذمہ داریاں تفویض کر دی گئی ہیں۔