ہسپتالوں کو ڈائیلاسز کے ایس او پیز پر عملدرآمد کی ہدایت

ہسپتالوں کو ڈائیلاسز کے ایس او پیز پر عملدرآمد کی ہدایت

لاہور(اپنے سٹاف رپورٹر سے ) پنجاب میں محفوظ ڈائیلاسز سروسز کے لئے محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر نے تمام ڈی ایچ کیو، ٹی ایچ کیو ہسپتالوں کو مراسلہ جاری کردیا ہے ۔

 تمام ہسپتالوں کو ڈائیلاسز کے ایس او پیز پر مکمل عملدرآمد کی ہدایت کی گئی ہے ۔ پہلی بار ڈائیلاسز کرانے والے مریضوں کی ایچ آئی وی، ہیپاٹائٹس بی اور سی کی سکریننگ کی جائے گی، سیکرٹری صحت نادیہ ثاقب کا کہنا ہے کہ باقاعدگی سے ڈائیلاسز کرانے والے مریضوں کی ہر پندرہ دنوں بعد سکریننگ ہوگی۔ایک ہفتہ کے وقفہ سے علاج کے لئے آنیوالے مریضوں کی ڈائیلاسز سے پہلے سکریننگ کی جائے گی۔ایچ آئی وی، ہیپاٹائٹس بی اور سی کے مریضوں کے لئے ڈائیلاسز مشین مختص کی جائیں۔انہوں نے کہا کہ مرض کی تشخیص کی صورت میں مریض کو قریبی ایڈز/ہیپاٹائٹس کلینک ریفر کیا جائے گا۔10 سے زائد ڈائیلاسز مشینوں والے ہسپتال میں ایچ آئی وی/ہیپاٹائٹس مریضوں کے لئے ایک مشین مختص کی جائے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں