پیاری بیٹی کے نام سے آن لائن پورٹل اور ہیلپ لائن کا آغاز

پیاری بیٹی کے نام سے آن لائن پورٹل اور ہیلپ لائن کا آغاز

لاہور(اپنے سٹاف رپورٹر سے )یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز (یو ایچ ایس) نے نوعمر لڑکیوں کو بلوغت اور تولیدی صحت کے مسائل پر مستند رہنمائی فراہم کرنے کیلئے پیاری بیٹی کے نام سے آن لائن پورٹل اور ہیلپ لائن کا آغاز کردیا ہے ۔

 اس اقدام کا مقصد نوعمر لڑکیوں کو ان کے جسمانی، جذباتی اور نفسیاتی صحت کے مسائل کے حل کیلئے مستند رہنمائی فراہم کرنا ہے ۔ پیاری بیٹی پورٹل کو یو ایچ ایس کی ویب سائٹ پر جاری کر دیا گیا ہے ۔ مزید برآں لڑکیاں ہفتے میں دو دن ہیلپ لائن نمبر 99232088 پر ماہرین صحت سے رہنمائی حاصل کر سکتی ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں