دو تین سبزیاں سارا سال مہنگی رکھنا مہنگائی مافیا کامعمول

دو تین سبزیاں سارا سال مہنگی رکھنا مہنگائی مافیا کامعمول

لاہور (کامرس رپورٹر)دو تین سبزیاں سارا سال مہنگی رکھنا مہنگائی مافیا کا ہتھکنڈا بن چکا،ٹماٹر 250 سے 320 روپے کلو بیچا جا رہا۔۔۔

تفصیلات کے مطابق کبھی ٹماٹر اور کبھی پیاز کبھی آلو اور بے موسمی سبزیاں،ان کی قیمتوں نے ہوش اڑا دئیے ،آلو اور پیاز انتہائی مہنگے ،چند ماہ سے ٹماٹر کی قیمت میں مسلسل اضافہ بھی جاری ،صرف دو ماہ میں ٹماٹر 150 روپے سے لیکر200 روپے کلو تک مہنگا ہوچکا ہے ،19ستمبر کو ٹماٹر کی سرکاری قیمت 85 روپے مگر فروخت 110 روپے کلو کیا گیا،ٹماٹر کا موجودہ سرکاری ریٹ 150 روپے کلو کے قریب مگر بیچا 300 کے قریب جا رہا،اپنی مرضی اپنا ریٹ کی پالیسی پر عمل کرتے ہوئے ٹماٹر 250 سے 320 روپے کلو بک رہا،ایک زرعی ملک میں ٹماٹر کی مقامی فصل نہ ہونے سے دام میں مسلسل تیزی کا رجحان ہے ،ایک عرصہ سے مافیا  سبزیوں کی  قیمتیں  نیچے نہیں آنے دے رہا۔پنجاب حکومت نے پہلی بار پیاز اور ٹماٹر کی کاشت بڑھانے کیلئے 3 ارب روپے مختص کیے ہیں ،وزیر اعلیٰ مریم نواز نے سبزیاں میکنائزڈ فارمنگ کے ذریعے بڑھانے کی ہدایت کی ہے ـ ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں