1کھرب 37ارب کاڈویلپمنٹ پروگرام شروع نہ ہوسکا
لاہور (عمران اکبر )ایک کھرب 37ارب کا لاہور ڈویلپمنٹ پروگرام تاحال شروع نہ ہو سکا۔تفصیلات کے مطابق ڈی سی لاہور نے 20نومبر کو لاہور پروگرام شروع کرنے کی ڈیڈ لائن دی تھی،پروگرام میں 70 کمپنیز نے حصہ لیا۔
کنٹریکٹ کی آڑ میں 20 کمپنیز نے 30 فیصد سے کم بولی دی،30فیصدتک بولی دینے والی کمپنیز کو پرفارمنس سکیورٹی جمع کرانے کا لیٹر جاری،ذرائع کے مطابق 12کمپنیز کو لاہور ڈویلپمنٹ پروگرام کی دوڑ سے باہرنکال دیا گیا، 6کمپنیز کو فل ریٹس پر بولی کے بعد کنٹریکٹ دینے کی یقین کرا دی گئی،یاسر کنسٹرکشن کمپنی کے نام پانچ کنٹریکٹ ایوارڈ جاری نہ ہو سکے ،وحید اینڈ کو نے 5 اور چٹھہ کنسٹرکشن کمپنی کے 4 کنٹریکٹ ایوارڈ جاری نہ ہوئے ،نوید اینڈ کو پانچ اور حسن کنسٹرکشن کو 8 کنٹریکٹ ایوارڈز جاری نہ ہوئے ،الحماد کنسٹرکشن کو سات اور رحمت ٹریڈرز کے تین کنٹریکٹ ایوارڈ جاری نہ ہوئے ،ایم ایس کے دو ،خواجہ عثمان کمپنی کے چار کنٹریکٹ ایوارڈ جاری نہ ہوئے ،پرفارمنس سکیورٹی جمع نہ کرانے والے کنٹریکٹرز کے کنٹریکٹ کینسل ہوں گے اور زرضمانت سی ڈی آر ضبط کر کے انکوائری کا حکم جاری کیا جائے گا،ضلعی انتظامیہ ترقیاتی پرگرام شروع کرنے کی دعویدار ہے ۔