ایجوکیشن یونیورسٹی میں بین الاقوامی کانفرنس اختتام پذیر

 ایجوکیشن یونیورسٹی میں بین الاقوامی  کانفرنس اختتام پذیر

لاہور (ایجوکیشن رپورٹر،اپنے سٹاف رپوٹر سے) ایجوکیشن یونیورسٹی میں دو روزہ پانچویں بین الاقوامی کانفرنس برائے میٹریل سائنسز اختتام پذیر ہوگئی۔

کانفرنس میں 100 سے زائد لیکچرز، پوسٹر پریزنٹیشنز اور تحقیقی مقالے پیش کئے گئے۔ کانفرنس کا اہم حصہ پینل ڈسکشن تھا، جس میں معروف سائنسدانوں، بشمول ڈاکٹر فیض الحسن، ڈاکٹر یار محمد، ڈاکٹر خالد احمد خالد، ڈاکٹر شاہد لطیف اور ڈاکٹر محمد عالم سعید نے میٹریل سائنسز میں ترقی کے جدید حل پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عاکف انور نے ایجوکیشن یونیورسٹی کی تحقیقی کامیابیوں پر روشنی ڈالی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں