امیدواروں کو اسناد میں تبدیلوں کیلئے آن لائن درخواست کی سہولت

امیدواروں کو اسناد میں تبدیلوں کیلئے آن لائن درخواست کی سہولت

لاہور(ایجوکیشن رپورٹر)لاہور تعلیمی بورڈ نے امیدوار وں کو اپنی اسناد پر نام،ولدیت اور تاریخ پیدائش میں تبدیلی کیلئے آن لائن اپلائی کرنے کی سہولت دے دی۔

تفصیلات کے مطابق ہزاروں امیدواروں کو اپنے کوائف کی درستگی کیلئے بورڈ آفس کے چکر نہیں لگانا پڑیں گے ۔دریں اثنا اگلے امتحانات کی تیاری شروع کردی گئیں۔ لاہور تعلیمی بورڈ نے پرچوں کی چیکنگ کے لیے عملے کی بھرتی کا عمل شروع کردیا۔ امیدواروں سے درخواستیں طلب کرلی گئیں۔ درخواستیں 31 دسمبر تک جمع کرائی جاسکتی ہیں۔ انٹرویوز کے بعد امیدواروں کا انتخاب کیا جائیگا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں