477اوسط اے کیو آئی کیساتھ لاہور پھر آلودہ ترین شہر
لاہور(سہیل احمد قیصر)477 کے اوسط ائیرکوالٹی انڈیکس کے ساتھ لاہور پھر دنیا کا آلودہ ترین شہر رہا، 357 کے اوسط اے کیو آئی کے ساتھ نئی دہلی بھی لاہور کے شانہ بشانہ رہا۔
قاہرہ 186 کے اے کیو آئی کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہا۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز لاہور نے 477 کے اوسط ائیرکوالٹی انڈیکس کے ساتھ پہلے نمبر پر آگیا۔ آ لودگی کے اعتبار سے نئی دہلی بھی 357کے اوسط ائیرکوالٹی انڈیکس کے ساتھ دوسرے نمبر پر آگیا۔آلودگی کے اعتبار سے مصر کا دارالحکومت قاہرہ 186 کے اوسط اے کیو آئی کے ساتھ دنیا میں تیسرے نمبر پر رہا۔لاہور میں سب سے زیادہ 1055اے کیو آئی شملہ پہاڑی کے علاقے میں رہا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق فی الحال شہر میں بارش کا کوئی امکان نہیں ہے۔