موجودگی کے باوجود مریضہ سے دوائیاں باہر سے منگوانے پر ایل ایچ وی معطل

موجودگی کے باوجود مریضہ سے دوائیاں  باہر سے منگوانے پر ایل ایچ وی معطل

لاہور(اپنے سٹاف رپورٹر سے)صوبائی وزیر صحت خواجہ عمران نذیر نے سبزہ زار ڈسپنسری میں تمام ادویات کی موجودگی کے باوجود گائنی کی مریضہ سے ادویات۔۔۔

 دیگر سامان باہر سے منگوانے پر ایل ایچ و ی سندس منیر کو معطل کردیا۔ایل ایچ وی کے خلاف ڈی ایچ او (پریوینٹو سروسز)کو باقاعدہ انکوائری آفیسر تعینات کردیا گیا۔ڈی ایچ او 60 روز میں انکوائری مکمل کرکے رپورٹ پیش کرے گا۔ کیئرٹیکر (ڈیلی ویجر) آمنہ بی بی کو بھی ناقص کارکردگی کی بناپر نوکری سے برخاست کردیا گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں