الغازی ٹریکٹرز اور پنجاب حکومت کے درمیان گرین ٹریکٹر سکیم کا معاہدہ
لاہور(سٹاف رپورٹر)الغازی ٹریکٹرز لمیٹڈ نے پنجاب حکومت کے ساتھ وزیراعلیٰ گرین ٹریکٹر سکیم کے لئے معاہدے پر دستخط کردئیے۔
معاہدے پر دستخط کی تقریب میں وزیر زراعت عاشق حسین شاہ کرمانی، سیکرٹری زراعت افتخار علی سہو اور الغازی ٹریکٹرز کے چیف ایگزیکٹو آفیسرثاقب الطاف موجود تھے۔ ثاقب الطاف نے کہا یہ تعاون پاکستانی کسانوں کو قابل اعتماد اور موثر زرعی حل فراہم کرنے کے ہمارے عزم کی عکاسی کرتا ہے۔