اندرون شہر کی گلیوں میں سٹریٹ لائٹس بڑھانے کی ہدایت
لاہور (سٹاف رپورٹر سے )وزیر ہاؤسنگ اینڈ اربن ڈویلپمنٹ بلال یاسین نے حلقے میں کھلی کچہری لگاتے ہوئے علاقہ عمائدین کے مسائل سنے۔
صوبائی وزیر نے اس موقع پر حلقے میں ہونیوالے ترقیاتی کاموں بارے آگاہ کیا اور اندرون شہر کی گلیوں میں سٹریٹ لائٹس بڑھانے کی ہدایت کی،وزیر ہاؤسنگ کا مزید کہنا تھا کہ سخت ترین معاشی حالات کے باوجود مہنگائی پر قابو پانا مشکل کام تھا، حلقے میں صاف پانی کی فراہمی کیلئے تمام پلانٹس کے بروقت فلٹرز تبدیل کرنے کی ہدایت بھی کی،مہنگائی کے طوفان سے عوام کو ہر صورت محفوظ رکھنا وزیر اعلی مریم نواز کی اولین ترجیح ہے ،اپنا گھر، اپنی چھت سکیم میں میرٹ پر قرضہ فراہمی کیلئے ہر ممکن اقدامات کیے گئے ہیں، تاجر برادری گراں فروشی پر قابو پانے میں حکومت کا دست بازو بنے ، حلقے کی عوام کے دکھ درد کا ساتھی ہوں، ہمیشہ سیاست کو عبادت سمجھا ہے ، سیاسی وابستگی سے بالاتر ہو کر عوامی مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا ہے ۔