کمرشل فیس نادہندگان کی 93 املاک سربمہر، 3 مسمار

کمرشل فیس نادہندگان کی 93 املاک سربمہر، 3 مسمار

لاہور(سٹاف رپورٹر سے)ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق کی ہدایات پر ایل ڈی اے ٹیموں کا غیرقانونی کمرشل عمارتوں اور کمرشل فیس نادہندگان املاک کے خلاف روزانہ کی بنیاد پر بھرپور آپریشن جاری ہے۔

غیرقانونی کمرشل عمارتوں وکمرشل فیس نادہندگان املاک کے خلاف جاری آپریشن میں ایل ڈی اے ٹیموں نے گزشتہ روزمختلف علاقوں میں کارروائیاں کر کے 93 املاک سربمہرجبکہ 3غیر قانونی تعمیرات مسمارکر دیں۔ ایل ڈی اے ٹیموں نے گجرپورہ، گلشن راوی، علامہ اقبال ٹاؤن اور او پی ایف سکیم میں کارروائیاں کیں۔ ایل ڈی اے ٹیموں نے گجرپورہ میں 13غیرقانونی شادی ہال سیل کر دیئے ۔ گلشن راوی میں 21،علامہ اقبال ٹاؤن میں 34، او پی ایف سکیم میں 25املاک سربمہر کر دیں۔ ٹیموں نے مین پیکو روڈکورٹ لکھپت، روہی نالہ کے قریب ایک مارکی سائٹ سمیت دوغیر قانونی املاک مسمار کر دیں۔ سیل کی گئی املاک میں شادی ہال، نجی سکول، دفاتر، کیفے ،بیکری، ریستوران، گراسری سٹور،فارمیسی، دکانیں ودیگر شامل ہیں۔ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق کی ہدایت پر شہر میں غیرقانونی کمرشل عمارتوں /کمرشل فیس نادہندگان اور غیرقانونی تعمیرات کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں جاری ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں