چائلڈ میرج ایکٹ کا نفاذ تاحال غیر مستحکم:مقررین
لاہور(ایجوکیشن رپورٹر)پنجاب چائلڈ میرج ایکٹ 2015 کی موجودگی کے باوجود، اس کا نفاذ ابھی تک غیر مستحکم ہے۔
پنجاب میں لڑکیوں کے لئے کم از کم شادی کی عمر 16 اور لڑکوں کے لئے 18 سال مقرر کی گئی، اس پر عمل درآمد کو یقینی بنانا ہو گا۔ ثقافتی روایات، غربت اور آگاہی کی کمی کی وجہ سے کم عمری کی شادیوں کا مسئلہ بدستور موجود ہے۔ یہ بات پروفیسر ڈاکٹر فلیحہ زہرا کاظمی نے پنجاب میں ارلی چائلڈ میرج کے مسئلے پر سیمینار کے دوران کہی۔ اس موقع پر وزیر انسانی حقوق اور اقلیتی امور سردار رمیش سنگھ اروڑا نے کہا والدین کو شادی کے بجائے لڑکیوں کی تعلیم پر ترجیح دینی چاہیے ،کم عمری میں شادی کے باعث لڑکیاں گھریلو تشدد اور جذباتی پریشانیوں کا زیادہ شکار ہوتی ہیں۔ سیمینار میں سارہ احمد، چیئرپرسن چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو، نبیلہ حاکم علی خان صوبائی محتسب پنجاب بھی موجود تھیں۔